0
Tuesday 20 Dec 2011 16:39

23 دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے جنوبی پنجاب میں دورے

23 دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے جنوبی پنجاب میں دورے
اسلام ٹائمز۔ 23 دسمبر کو سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ہونے والے دفاع پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں نے جنوبی پنجاب میں رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے دورہ جات شروع کر دیے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان، صوبائی وزیر اوقاف سندھ حسیب خان، علماء کمیٹی کے رہنماء ناصر یامین اور اظہر حسین نقوی نے خانیوال، وھاڑی، ڈی جی خان، پاکپتن، لیہ، راجن پور، لودھراں، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، میاں چنوں میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے کارنرز میٹنگز میں شرکت کی، علاوہ ازیں ملتان میں دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر حاضری دی اور الطاف حسین کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پرمخادیم حضرت شاہ شمس سید زاہد حسین شمسی، سید طارق عباس شمسی، سید ظفر عباس شمسی، سید نیر عباس شمسی سے ملاقات کی اور اُنہیں جلسہ میں شرکت کی دعوت دی، علاوہ ازیں سیف یار خان نے مدرسہ عربیہ رشیدیہ مسلم ٹائون میں محمد اشرف قریشی، پیرزادہ قاری محمد یوسف جالندھری، مفتی محمد انیس روحانی ودیگر سے ملاقاتیں کیں اور اُنہیں دفاع پاکستان جلسے میں شرکت کی دعوت دی، متحدہ کے وفد نے جمعیت علمائے مشائخ ملتان کے صدر میاں محمود الحسن نقشبندی سے ملاقات کی اور اُنہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔
خبر کا کوڈ : 123737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش