0
Thursday 22 Dec 2011 02:12

اندرونی، بیرونی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹ کر جلد پاکستان مضبوط ملک کی طرح کھڑا ہوگا، کور کمانڈر ملتان

اندرونی، بیرونی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹ کر جلد پاکستان مضبوط ملک کی طرح کھڑا ہوگا، کور کمانڈر ملتان

اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر ملتان شفقات احمد نے کہا ہے کہ فوج اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں فرائض کی ادائیگی میں ہمہ وقت مصروف رہتی ہے، اندرونی، بیرونی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹ کر جلد ہی پاکستان ایک مضبوط ملک کی طرح کھڑا ہوگا، کنٹونمنٹ گارڈن میں گل دائودی کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شفقات احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات جلد ہی بہتر ہو جائیں گے قوم کو حوصلہ رکھنا چاہیے، اُنہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی اور ملحقہ علاقوں سے اندرون ملک ہجرت کرنے والوں کی بحالی اور ان کی بہبود کے لیے پاک فوج کی اپیل پر ملتان کے لوگوں نے ۶ سو خاندانوں کی کفالت کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے دیے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ہم سول سوسائٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں قوم اور ملک کی مدد کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پھول زندگی کی علامت، ماحول کی خوبصورتی اور دل و دماغ کی فرحت کا باعث بنتے ہیں، گل دائودی جس کو فرینڈ شپ کا پھول بھی کہتے ہیں اُداس موسم اور گرتے پتوں کے موسم میں جینے کا حوصلہ دیتا ہے زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو زیادہ سے زیاد ہ پھول لگا کر اپنے ملک، علاقہ اور انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے، قبل ازیں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر توحید طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی نمائشوں اور پھولوں کے رنگ دیکھ کر جینے کی اُمنگ بڑھ جاتی ہے اور انہی کی وجہ سے لوگوں میں پھول اُگانے اور ماحول کو خوبصورت بنانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 124164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش