QR CodeQR Code

ملتان،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں کا احتجاج

22 Dec 2011 01:16

اسلام ٹائمز:انجمن تاجران گلگشت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور آئے روز نئے ٹیکسز لگا کر پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، حکمرانوں کا انجام قریب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران گلگشت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین عارف فصیح اللہ نے کی، مظاہرین نے مین بوسن روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، اس موقع پر مظاہرین نے واپڈا اور وفاقی حکومت کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی، ا حتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انارکی پھیل رہی ہے، تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، صنعتیں بند پڑی ہیں، گیس ایک دن کھولی جاتی ہے اور دو دن بند رہتی ہے، پی آئی اے تباہی کے دہانے پر ہے، پاکستان ریلوے کا پہیہ جام ہو چکا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، پٹرول مصنوعات میں اضافہ اور آئے روز وفاقی حکومت کی طرف سے لگائے جانیوالے ٹیکسزکا اصل مقصدپاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، حکمرانوں کو خوف خدا کرنا چاہیے، غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئے روز غریب لوگ اپنی غربت سے تنگ آکر خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 124211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124211/ملتان-غیر-اعلانیہ-لوڈشیڈنگ-کے-خلاف-تاجروں-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org