0
Thursday 22 Dec 2011 02:04

پشاور میں نجی ہسپتال کے قریب دھماکہ، 8 افراد زخمی

پشاور میں نجی ہسپتال کے قریب دھماکہ، 8 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نجی ہسپتال کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، دورہ روڈ پشاور میں ایک نجی ہسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا، جن میں ایک ای این ٹی وارڈ جب کہ دوسرا آرتھو پیڈک وارڈ میں زیر علاج ہے، دھماکے میں جھلسنے والے ایک زخمی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے برنس یونٹ منتقل کردیا گیا ہے، دھماکہ کے فوری بعد پولیس اور امدادی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، آخری اطلاعات تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکہ کسی تخریب کاری کا نتیجہ تھا یا کوئی حادثہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 124233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش