QR CodeQR Code

امریکہ کا ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فضائی حملے کے منصوبے بنانے کا اعلان

23 Dec 2011 00:46

اسلام ٹائمز:امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں لیون پینٹا نے کہا کہ جوہری پروگرام کے بعد ایرانی رہنماء ایک سال کے اندر جوہری ہتھیار بھی بنا سکتے ہیں۔


امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران کی صورت قبول نہیں جبکہ امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی نے کہا ہے کہ پینٹاگون تہران کی ایٹمی تنصیبات پر فضائی حملہ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں لیون پینٹا نے کہا کہ جوہری پروگرام کے بعد ایرانی رہنماء ایک سال کے اندر جوہری ہتھیار بھی بنا سکتے ہیں اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی کا انتظام کر رکھا ہے تو جوہری ہتھیار بنانے میں اور بھی تیزی لائی جا سکتی ہے ایران کا جوہری پروگرام نہ صرف امریکہ بلکہ اسرائیل کے لیے بھی خطرہ ہے اگر ایران نے جوہری ہتھیاروں کے حصوں کی جانب پیش قدمی کی تو امریکہ فوجی آپریشن سمیت ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔
دوسری جانب امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے کہا ہے کہ پینٹاگون ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فضائی حملہ کا منصوبہ بنا رہا ہے اپنے بیان میں جنرل ڈمپسی کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصوں سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جنرل ڈمپسی کے مطابق اس حملہ میں اسرائیل بھی امریکہ کا ساتھ دے سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 124412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124412/امریکہ-کا-ایران-کی-ایٹمی-تنصیبات-پر-فضائی-حملے-کے-منصوبے-بنانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org