0
Friday 23 Dec 2011 01:31

بلوچستان میں‌ طاقت استعمال کرنے کے خوفناک نتائج برآمد ہونگے، ڈاکٹر عبدالمالک

بلوچستان میں‌ طاقت استعمال کرنے کے خوفناک نتائج برآمد ہونگے، ڈاکٹر عبدالمالک
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان میں ‌ماورائے آئین و قانون گرفتاریوں، گمشدگیوں، مسخ لاشوں‌ اور انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام‌ آباد میں حکومت سرکاری وردی والی ہو یا شیروانی والی بلوچستان سے متعلق طرزفکر و پالیسی ایک ہی ہے، آمرانہ اور جمہوری حکومت بلوچستان کیلئے ایک سی ہیں طاقت کے استعمال کی پالیسیوں کے تسلسل کے انتہائی خظرناک اور بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں ‌نے بدھ کو یہاں ایم پی اے ہاسٹل میں‌ ہونے والے مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جبری اغواء اور لاپتہ افراد کی مسخ لاشوں کے برآمد ہونے کے واقعات کی مذمت کی گئی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اپنا موثر و عملی کردار ادا کریں۔ 

اجلاس میں موجودہ جمہوری حکومت کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جاری آپریشن، چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور ظلم و جبرکے حربوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ بلوچستان میں‌ امن و امان کی مخدوش صورتحال، اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات قتل و غارتگری کی تمامتر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے بعض افراد جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 124433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش