0
Saturday 24 Dec 2011 11:49

ایران پاکستان گیس پائپ لائن کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری کو حتمی شکل دے دی گئی

ایران پاکستان گیس پائپ لائن کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری کو حتمی شکل دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران پاکستان و ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا گیس پائپ لائن پراجیکٹس کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری کو حتمی شکل دے دی۔ وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں ان پراجیکٹس کو جلد شروع کرنے کا عزم کیا گیا۔ دوسروں کے علاوہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی آئی ایس جی سی ایل مبین صولت، ایم ڈی پارکو اور سیکرٹری پٹرولیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم محمد اعجاز چوہدری نے ان منصونوں پر بریفنگ دی۔ 
ایم ڈی انٹر سٹیٹ گیس کمپنی مبین صولت نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی سیکیورٹی اور روٹ سروے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ میٹنگ کے آخر میں ڈاکٹر عاصم حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے جلد مکمل کر لئے جائیں گے کیونکہ پاکستان میں جاری توانائی کے بحران کے لئے یہ منصوبے ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 124533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش