0
Thursday 1 Oct 2009 11:38

اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم سے متعلق رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار

اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم سے متعلق رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کے حوالے سے پیش کی جانے والی رچرڈ گولڈ سٹون کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے امن کے لیے دھچکا قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بین یامن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے غزہ میں کیے جانے والے جنگی جرائم پر مبنی گولڈ سٹون رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے جنگی جرائم کے تفیتش کار رچرڈ گولڈ سٹون کے پینل نے گذشتہ سال غزہ پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت  کے دوران اسرائیلی فوج جنگی جرائم ہی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو ئی ہے ۔ گولڈ اسٹون نے اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ ان الزامات کی تفتیش انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں کرائی جائے۔

خبر کا کوڈ : 12455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش