0
Friday 23 Dec 2011 16:23

اقتدار پر قبضے کا تاثر غلط ہے، افواج پاکستان جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گی، جنرل کیانی

اقتدار پر قبضے کا تاثر غلط ہے، افواج پاکستان جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گی، جنرل کیانی
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ فوج اقتدار پر قبضہ کر لے گی، افواج پاکستان جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گی، ان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج اپنی آئینی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔ فوج کے اقتدار میں آنے کی افواہیں مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ 
 
مہمند ایجنسی میں فوجی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ تمام ادارے آئین کی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیراعظم نے کہا تھا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ فوج اپنی آئنی اور قانونی ذمہ داری کو سمجھتی ہے، افواہیں مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، انہوں ‌نے کہا کہ فوج کے شہدا کے مقدس خون کی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 124577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش