QR CodeQR Code

عدالت کے حکم پر پیٹی بند ساتھی ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف چوری کا مقدمہ درج

24 Dec 2011 14:09

اسلام ٹائمز:پشاور عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حوالدار عبدالعلی نے ستار نامی شخص کو گاڑی سے اتار کر کلاشنکوف اور پستول کا لائسنس طلب کیا اور ان سے ہینڈ بیگ چھین لیا جس میں لائسنس، 40 ہزار کی نقد رقم اور ہیرے کی انگوٹھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پہاڑی پور ہ پولیس نے عدالت کے حکم پر اپنے ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی ستار خان ولد تاج محمد نے عدالت کو درخواست دی کہ وہ اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ مردان سے پشاور آیا، جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک پہاڑی پورہ پولیس سٹیشن کے حوالدار عبدالعلی نے انہیں روک کر کلاشنکوف اور پستول کا لائسنس طلب کیا اور ان سے ہینڈ بیگ چھین لیا جس میں لائسنس، 40 ہزار کی نقدرقم اور ہیرے کی انگوٹھی تھی چھین کر انہیں حوالات میں بند کردیاگیا اور جب 4 گھنٹے بعد چھوڑا گیا تو ہینڈ بیگ بھی واپس کردیاگیا۔ لیکن اس سے رقم اور انگوٹھی غائب تھی، جو حوالدار نے چرا لی تھی۔  عدالت کے حکم پر پہاڑی پورہ پولیس نے حوالدار عبدالعلی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


خبر کا کوڈ: 124605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124605/عدالت-کے-حکم-پر-پیٹی-بند-ساتھی-ہیڈ-کانسٹیبل-خلاف-چوری-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org