QR CodeQR Code

جاوید ہاشمی سمیت ن لیگ کے 15 اہم رہنمائوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

24 Dec 2011 01:24

اسلام ٹائمز:جنوبی پنجاب میں چلنے والی تبدیلی کی لہر میں جہاں بڑے بڑے سیاستدان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں وہیں جنوبی پنجاب کی بلند قامت سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء بھی پر تولتے ہوئے نظر آتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے، جنوبی پنجاب میں چلنے والی تبدیلی کی لہر میں جہاں بڑے بڑے سیاستدان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، کو چھوڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں وہیں جنوبی پنجاب کی بلند قامت سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء بھی پر تولتے ہوئے نظر آتے ہیں، اس حوالے سے جب اُن سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ میں جلد اپنی رائے کا اعلان کروں گا۔
ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی 25 دسمبر کو کراچی میں تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو جاوید ہاشمی سمیت مسلم لیگ ن کے 15 سے زائد رہنما تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے، اس حوالے سے 25 دسمبر کو کراچی میں ہونے والا جلسہ اہمیت کا حامل ہے، واضح رہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب اکثر قد آور شخصیات تحریک انصاف کے پرچم تلے جمع ہو چکی ہیں، جن میں پاکستان پیپلزپارٹی سے مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم مرید حسین قریشی، مسلم لیگ ق سے سکندر حیات بوسن، لغاری برادران، جہانگیر ترین، معین الدین ریاض قریشی و دیگر شامل ہیں، دریں اثنا جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 124649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124649/جاوید-ہاشمی-سمیت-ن-لیگ-کے-15-اہم-رہنمائوں-کا-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org