QR CodeQR Code

ایران اور ترکمانستان سے گیس کے منصوبے لائف لائن کی حیثیت رکھتے ہیں، نواب رئیسانی

24 Dec 2011 01:19

اسلام ٹائمز:اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے اصرار پر ان منصوبوں کی پائپ لائن سمندر کی بجائے بلوچستان کے راستے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کے ‌دوررس نتائج برآمد ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اور ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے ملک کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ پاکستان کے ذریعے بھارت کو گیس کی فراہمی سے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔ پاکستان کے مفاد کے ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔ 

ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز یہاں منصوبوں کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، وزیرخارجہ حنا ربانی کھر، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں‌ گیس پائپ لائن منصوبوں سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے اصرار پر ان منصوبوں کی پائپ لائن سمندر کی بجائے بلوچستان کے راستے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس میں ‌دوررس نتائج برآمد ہونگے ایک جانب تو ان منصوبوں کی لاگت میں‌ کمی آئے گی جبکہ دوسری طرف بلوچستان کے عوام کو بھی اس سے فائدہ حاصل ہو گا۔ انہوں نے بات کی ضرورت پر زور دیا کہ بلوچستان کے جن اضلاع سے گیس پائپ لائن گزرے گی وہاں کی مقامی آبادی میں احساس شراکت داری پیدا کرنے کیلئے انہیں بھی منصوبے کی تعمیراتی کاموں میں شریک کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 124664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124664/ایران-اور-ترکمانستان-سے-گیس-کے-منصوبے-لائف-لائن-کی-حیثیت-رکھتے-ہیں-نواب-رئیسانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org