0
Saturday 24 Dec 2011 03:02

ملتان، وزیراعظم کی طرف سے فوج کو ہدف تنقید بنانے کے خلاف متحدہ شہری محاذ کا مظاہرہ

ملتان، وزیراعظم کی طرف سے فوج کو ہدف تنقید بنانے کے خلاف متحدہ شہری محاذ کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پاک فوج کو ہدف بنائے جانے کے خلاف متحدہ شہری محاذ کے زیر اہتمام ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت متحدہ شہری محاذ ملتان کے صدر طارق نعیم اللہ نے کی، اس موقع پر مظاہرین نے وزیر اعظم مخالف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کیا،
طارق نعیم اللہ نے کہا کہ صدر زرداری، وزیر اعظم گیلانی اور حسین حقانی امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آئے، ان رہنمائوں کا امریکہ سے معاہدہ تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ختم کیا جائے گا اور پاک فوج کو کمزور کیا جائے گا۔
طارق نعیم اللہ نے کہا کہ آج جب میمو سکینڈل سامنے آیا اور اُ س کی تحقیقات کی گئی تو اس کے تمام کُھرے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہائوس تک جا پہنچے اور وزیر اعظم نے اُسامہ بن لادن کا الزام پاک فوج پر لگایا، طارق نعیم اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے جان بوجھ کر کہا کہ نیٹو کے راستے بھی فوج نے بند کرائے، وزیر اعظم نے یہ سب کچھ امریکہ کے کہنے پہ کیا وزیر اعظم پاک فوج کو بدنام کرنے میں امریکہ کی سازش میں شریک ہیں، آج ہم وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، صدر زرداری اور حسین حقانی جیسے ایجنٹوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ جس نے بھی اس ملک کی سالمیت اور امریکی اشارے پر فوج کے خلاف کوئی سازش یا کوئی بات کی تو پھر اُس شخص کو مار مار کے اقتدار سے علیحدہ کیا جائیگا اور نشان عبرت بنا دیا جائیگا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ شہری محاذ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنے امریکی آقائوں کو خوش کیا ہے اور فوج کی حب الوطنی پر شک کا اظہار کر کے وزیر اعظم آئین سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، پاک فوج آج بھی دنیا بھر کی ایک منظم اور وطن پرست فوج ہے۔
خبر کا کوڈ : 124669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش