QR CodeQR Code

جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں شامل ہوکر پاگل پن کیا، رانا ثناءاللہ

24 Dec 2011 10:24

اسلام ٹائمز:آج صبح‌ وہ جب اپنے ملتان میں ‌واقع گھر سے کراچی جانے کے لیے ائپرپورٹ روانہ ہوئے تو ن لیگ کے کارکنوں ‌نے انہیں ‌روکنے کی کوشش کی، لیکن جاوید ہاشمی نے ایک کارکن کو گردن سے پکڑ کر پیچھے کر دیا اور کارکنوں‌ کے روکنے کے باوجود وہ گاڑی میں بیٹھ کر ائیرپورٹ روانہ ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی مخدوم جاوید ہاشمی کو منانے کی آخری کوششیں بھی ناکام ہو گئی ہیں۔ جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وہ ملتان سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ عمران خان کراچی ایئرپورٹ پر جاوید ہاشمی کا استقبال کریں گے۔
آج صبح‌ وہ جب اپنے ملتان میں ‌واقع گھر سے کراچی جانے کے لیے ائیرپورٹ روانہ ہوئے تو ن لیگ کے کارکنوں ‌نے انہیں ‌روکنے کی کوشش کی، لیکن جاوید ہاشمی نے ایک کارکن کو گردن سے پکڑ کر پیچھے کر دیا اور کارکنوں‌ کے روکنے کے باوجود وہ گاڑی میں بیٹھ کر ائیرپورٹ روانہ ہو گئے۔ بعدازاں ملتان ائیرپورٹ پر انہوں ‌نے صحافیوں ‌سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف میں ‌شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں ‌نے کہا کہ میں ‌نے ن لیگ کے کسی ایم این اے کو اپنے ساتھ شامل ہونے کے لیے نہیں ‌کہا اور نہ ہی مجھے عہدوں کا لالچ ہے۔

 جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر پاگل پن کیا، رانا ثناءاللہ
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ پاگل پن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو اسٹیبلشمنٹ نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو ایسا پیار کہیں اور نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جاوید ہاشمی سے 5 گھنٹے ملاقات ہوئی اور آج بھی ملتان میں ملاقات ہونا تھی لیکن انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 124706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124706/جاوید-ہاشمی-نے-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-کا-باضابطہ-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org