0
Thursday 1 Oct 2009 14:05

گلگت:مسافر پک اپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،4 افراد ہلاک 8 زخمی

گلگت:مسافر پک اپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،4 افراد ہلاک 8 زخمی
گلگت:گلگت میں مسافر پک اپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گشت شرو ع کر دیا،سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت کے علاقے امبروسین میں اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے مسافر پک اپ پر فائرنگ کر دی، جس میں ایک شخص صابر موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین مزید زخمیوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد امبروسین میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اور پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے گشت شروع کر دیا ہے۔ گلگت میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں صابر کے علاوہ نظام وزیر اور ایک نامعلوم بچہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گشت شروع کر دی ہے اور گلگت کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعات اور کشیدگی کے باعث گلگت کے تمام بازار بند ہو گئے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
گلگت میں فائرنگ،5 افراد جاں بحق 10 زخمی،رینجرز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
گلگت:امپھری کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی
ہو گئے۔ دہشت گردی کا واقعہ وزیراعظم گیلانی کے دورہ گلگت کے دوران پیش آیا۔ پولیس اور رینجرز کے دستوں کا گشت جاری ہے جبکہ تمام کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے مسافروں سے بھری سوزوکی وین نمبر دیامر 1202 بسین سے شہر کی طرف آ رہی تھی شرپسندوں نے پروسی سنٹر کے قریب وین پر فائرنگ کر دی۔ صابر عالم،بچہ شہزادہ،نظام اور وزیر شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نور احمد سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ زخمیوں میں یوسف،امین،فاروق،شیر عالم،سلطان،آصف،ہدایت،جابر،گل زیب اور ندیم شامل ہیں جن کو سول ہسپتال کثروٹ اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر گذشتہ رات بم دھماکے میں زخمی عاقب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،شہر میں کشیدگی جاری ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان راجہ محمد ظفرالحق، سردار مہتاب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، حافظ حفیظ الرحمان اور صدیق الفاروق نے گلگت میں وزیراعظم کی موجودگی کے دوران 5 افراد کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیکر قتل کے محرکات اور اس میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

خبر کا کوڈ : 12481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش