QR CodeQR Code

بنوں، سکائوٹس لائن پر خودکش حملہ، 9 ایف سی اہلکار شہید، 12 زخمی

24 Dec 2011 19:34

اسلام ٹائمز:تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹوچی سکائوٹس لائن سے ٹکرادی۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں ٹوچی سکائوٹس لائن پر خود کش حملے کے نتیجے میں 9 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے، حکام پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹوچی سکائوٹس لائن سے ٹکرا دی، جس سے سکائوٹس لائن اور اس کے قریب قائم ایف سی کی چوکی مکمل تباہ ہو گئی، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ شروع ہو گئی، دھماکے کے وقت سکائوٹس لائن میں بڑی تعداد میں ایف سی اہلکار موجود تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکے میں 9 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کیا جا چکا ہے، خودکش حملے میں میرانشاہ روڑ پر کرم پل کے نزدیک واقع قلعے کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اس کا تقریباً نصف حصہ منہدم ہو گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق خودکش حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی، واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور زخمیوں کو بنوں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، دوسری جانب تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 124843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124843/بنوں-سکائوٹس-لائن-پر-خودکش-حملہ-9-ایف-سی-اہلکار-شہید-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org