QR CodeQR Code

پشاور، کھلونا بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 بچے زخمی

24 Dec 2011 21:36

اسلام ٹائمز:ارمڑ کے رہائشی بچے کو نزدیکی پہاڑی سے ایک بم ملا، جسے وہ کھلونا سمجھتے ہوئے گھر لے آیا، ہفتہ کی صبح مذکورہ کھلونا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں ایک گھر میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے، ارمڑ کے رہائشی بچے کو نزدیکی پہاڑی سے ایک بم ملا، جسے وہ کھلونا سمجھتے ہوئے گھر لے آیا، ہفتہ کی صبح مذکورہ کھلونا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں صدام خان نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین بچے گل شاہ، ذاکر خان اور سبحان شاہ زخمی ہو گئے، زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 124888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124888/پشاور-کھلونا-بم-دھماکہ-ایک-شخص-جاں-بحق-3-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org