QR CodeQR Code

اورکزئی اور کرم ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 15 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

25 Dec 2011 00:14

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی، سمی بازار اور میر کلیم میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی، جس کے باعث 6 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ اپر اورکزئی اور کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہو گیا، ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی، سمی بازار اور میر کلیم میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 11 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے چھ ٹھکانوں کو تباہ بھی کر دیا گیا، اس کے علاوہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے لکی سر میں دہشتگردوں نے رات گئے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 کو ہلاک کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 124905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124905/اورکزئی-اور-کرم-ایجنسی-میں-فورسز-کا-آپریشن-15-دہشتگرد-ہلاک-ایک-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org