QR CodeQR Code

مخدوم جاوید ہاشمی کی غوث علی شاہ اور سلیم ضیاء کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

25 Dec 2011 00:54

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ( ن ) پنجاب میں نقب لگانے کے بعد سندھ میں بھی صوبائی قیادت نے کوششیں تیز کر دیں، رات گئے تک مخدوم جاوید ہاشمی کے مرکزی سینئر نائب صدر سید غوث علی شاہ اور صوبائی آرگنائز سلیم ضیاء سے رابطے جاری رہے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سید غوث علی شاہ، سلیم ضیاء اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرے گی۔ پہلی کوشش یہی ہے کہ آج کے جلسے میں وہ اعلان کرے تاہم آج اگر یہ اعلان نہیں بھی ہوتا ہے کہ کچھ دن بعد یہ لوگ تحریک میں شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے کراچی آمد کے بعد لیگی رہنماؤں سے اپنے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے سید غوث علی شاہ اور سلیم ضیاء نے ان رابطوں کی تردید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 124912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124912/مخدوم-جاوید-ہاشمی-کی-غوث-علی-شاہ-اور-سلیم-ضیاء-کو-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org