0
Sunday 25 Dec 2011 01:20

نواز شریف نے چار سالوں میں پندرہ منٹ بھی نہیں دیئے، جاوید ہاشمی

نواز شریف نے چار سالوں میں پندرہ منٹ بھی نہیں دیئے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف کے بیان پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے چار سالوں میں پندرہ منٹ بھی نہیں دیئے، اب تو کال بھی موصول نہیں کرتے تھے اور نہ ہی جواب دیتے تھے، مسلم لیگ ( ن ) کو کافی عرصہ پہلے ہی خیرباد کہہ دیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف کے خدا حافظ کہہ کر جانے والے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جب سے جلا وطنی کے بعد وطن واپس آئے انہوں نے اپنی قیمتی وقت میں سے پندرہ منٹ بھی نہیں دیئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تو نوبت یہاں تک آگئی تھی کہ میاں صاحب کال بھی موصول نہیں کرتے تھے اور نہ ہی کال کا جواب دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو مسلم لیگ کو کب سے خدا حافظ کہہ دیا تھا مگر دوستی کے بہانے ٹھہرا رہا۔
خبر کا کوڈ : 124923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش