0
Sunday 25 Dec 2011 21:48

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو زرداری کے غلط فیصلوں سے خطرہ ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو زرداری کے غلط فیصلوں سے خطرہ ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو زرداری کے غلط فیصلوں سے خطرہ ہے۔ مزار قائد پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی کے جلسے کا مقصد ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنا تھا اور پاکستان کا دل کراچی جڑ گیا ہے کیونکہ آج کے جلسے میں پنجابی موجود، پٹھان موجود، سندھی موجود، مہاجر موجود، سرائیکی موجود، بلوچ موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ کراچی جاگ رہا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی سیاسی و معاشی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اس لیے ہم اس میں موجود تمام لوگوں کے دلوں کو ایک دوسرے سے باندھنا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت پر پوری قوم متفق ہے لیکن یہ بات بھولے وزیر اعظم کو سمجھ میں نہیں آتی اس لیے وہ سازشوں کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قوم عدل و انصاف پر متفق ہے پاکستانی عدالتی نظام نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فری میڈیا پر پاکستانی قوم کا اتفاق ہے وہ اس لیے اس کے ذریعے عوام کو شعور و آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں نے اپنے پیٹ کاٹ کر ایٹمی پروگرام بنایا وہ کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی اس کا سودا کرے، میرے گھوٹکی والے بیان کو غیر ذمہ دارانہ کہا گیا مگر آج بھی اس بیان پر قائم رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کے پیامبر ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنی خود مختاری اور ایٹمی پروگرام کا سودا کریں گے ایسا کبھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 125068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش