QR CodeQR Code

سابق وزیر شہباز بھٹی کو سپاہ صحابہ نے قتل کرایا، رحمان ملک

26 Dec 2011 00:57

اسلام ٹائمز۔کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی ان کے ماتحت نہیں ہیں، چوہدری نثار اپنا بیان واپس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سستی شہرت کے لیے صدر کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ان کی ٹائی پر اعتراض کرتے ہیں، شکر ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ جاوید ہاشمی کو میں نے تحریک انصاف میں بجھوایا۔ اسلام آباد میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی ان کے ماتحت نہیں ہیں، چوہدری نثار اپنا بیان واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پر بیمار لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز بھٹی کو سپاہ صحابہ نے قتل کرایا، بیرون ملک بھاگے ہوئے دو ملزمان کو واپس لایا جائے گا۔ آئی جی کو کہا ہے کہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ راوں سال دو مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، وفاقی وزیر سیکٹر آئی ایٹ تھری سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے، آج کرسمس کی تقریب میں وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے سپاہ صحابہ ملوث تھی۔


خبر کا کوڈ: 125116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/125116/سابق-وزیر-شہباز-بھٹی-کو-سپاہ-صحابہ-نے-قتل-کرایا-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org