0
Friday 2 Oct 2009 11:15

کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور ممتاز شیعہ قانون دان نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور ممتاز شیعہ قانون دان نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ممتاز قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما جاں بحق ہو گئے۔ لواحقین نے ہسپتال میں شدید احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق کاسی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ممتاز وکیل سید ولایت حسین شاہ پر فائرنگ کر دی جو شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ فائرنگ کے بعد بیس منٹ تک سید ولایت حسین زخمی حالت میں سڑک پر پڑے رہے،لیکن پولیس اہلکار موقع پر نہیں پہنچے شدید زخمی حالت میں ولایت شاہ کو ایک پرایئوٹ گاڑی میں سول ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جس پر مشتعل مظاہرین نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا اور میڈیا کے نمائندوں سے تلخ کلامی کی، ولایت حسین شاہ کے قتل کی خبر سن کر وکلاء،پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور انکے عزیز و اقربا کی بڑی تعداد ہسپتال میں جمع ہو گئی تاہم کسی حکومتی شخصیت نے ہسپتال کا دورہ نہیں کیا۔واقعہ کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔جبکہ بلوچستان بھر میں وکلاء تنظیموں نے بھی ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے بائیکاٹ اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 12522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش