0
Monday 26 Dec 2011 23:27

عزاداری سید الشہداء ع میں کسی قسم کی رُکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، علامہ راجہ ناصر عباس

عزاداری سید الشہداء ع میں کسی قسم کی رُکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ عزاداری سید الشہدا ء ع انسانیت کی بقاء کی ضامن ہے، عزاداری کے ذریعے انسان خدا کی حقیقی معرفت حاصل کر سکتا ہے، اس میں کسی قسم کی رُکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، ان خیالا ت کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر دفاع عزاداری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین ملتان نے کیا، سیمینار کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی، سیمینار میں ملتان کی تمام ماتمی سنگتوں کے سالاروں، بانیان مجالس، تعزیہ داروں اور لائسنسداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، دفاع عزاداری سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان مولانا اقتدار حسین نقوی، انجمن تحفظ عزاداری کے صدر مزین عباس چاون، دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنماء بشارت عباس قریشی، موسیٰ رضا بخاری، افتخار حسین، ڈاکٹر باقر حسین و دیگر نے خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ع میں کسی قسم کی کوئی رُکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، حکومت فرقہ واریت پھیلانے والے گروہوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچائے، اُنہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب میں دوبارہ فرقہ واریت اور بدامنی کی فضا پیدا کی جا رہی ہے ہم محرم الحرام کے دوران جنوبی پنجاب میں ہونیوالی شیعہ دشمن کاروائیوں کی ُپر زور مذمت کرتے ہیں، عزاداری ہماری شہ رگ حیات اور اس کو منانا ہمارا قانونی حق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف بنائے لیکن اس کے باوجود پنجاب کے وزیر قانون شیعہ دشمن اور شیعہ کے قاتلوں کے ساتھ گھومتے نظر آتے ہیں، ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی حیثیت واضح کرے۔
خبر کا کوڈ : 125347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش