0
Saturday 3 Oct 2009 09:35

قیدیوں کی رہائی کیلئے مزید اسرائیلی فوجی گرفتار کریں گے،خالد مشعل

قیدیوں کی رہائی کیلئے مزید اسرائیلی فوجی گرفتار کریں گے،خالد مشعل
دمشق:حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے ان کی تنظیم مزید اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرے گی ،ادھر اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی انیس خواتین کا غزہ پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا۔ دمشق میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے جلا وطن رہنما خالد مشعل نے کہا کہ اسرئیلی فوجی شالیت کو قید میں رکھ کر اس کے بدلے فلسطینیوں کی رہائی اچھا اقدام ہے اور جب تک ایک ایک فلسطینی اسرائیلی جیل سے رہا نہیں ہو جاتا مزید اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مذاکرات سے نہیں بلکہ مزاحمت سے آزاد ہوگا اور فلسطینیوں کا دارالحکومت بنے گا۔انہوں نے مذاکرات کو لاحاصل قرار دیا اور کہا کہ عربوں نے بش سینئر اور جارج بش کے علاوہ باراک اوباما کو مسئلے کے حل کا موقع دیا،لیکن ان کا نتیجہ ناکامی کی صورت میں نکلا کیونکہ امریکی اسرائیلیوں کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ادھر اس موقع پر فلسطین کے معزول وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ نے اغوا شدہ اسرائیلی فوجی کی وڈیو کے بدلے انیس خواتین قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہائی تمام فلسطینی عوام کی فتح ہے۔فلسطینی خواتین کی رہائی جون 2006ء میں
فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے وڈیو پیغام کے بدلے میں عمل میں آئی ہے۔
اسرائیل نے انیس فلسطینی خواتین کو رہا کر دیا
تل ابیب:حماس کی جانب سے تین سال قبل قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی جیرالڈ شیلِت کی ویڈیو ٹیپ کی تصدیق کے بعد آج اسرائیل نے انیس فلسطینی خواتین کو رہا کر دیا ہے۔ حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے گذشتہ تین سال میں یہ پہلی اہم پیشرفت ہے۔ حماس نے جیرالڈ شیلت کی رہائی کے بدلے اسرائیل سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار فلسطینیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایک منٹ دورانیے کی ویڈیو دیکھ کر اطمینان کیا گیا ہے کہ جیرالڈ شیلت زندہ اور صحیح سلامت ہے۔ اس اعتماد سازی کے اقدام کے تحت مغربی کنارے سے انیس فلسطینی خواتین رہا کر دی گئی ہیں جبکہ ایک کو چند روز میں رہا کر دیا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل نے مذاکرات کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ سات ہزار دوسو سے زائد بے گناہ فلسطینی مرد خواتین اور بچے مختلف سنگین الزامات کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ حماس اسرائیلی فوجی کے بدلے ایک ہزار قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ : 12539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش