0
Saturday 3 Oct 2009 09:45

بیت اللہ محسود کا جانشین حکیم اللہ محسود ہلاک ہو چکا ہے،امریکی حکام

بیت اللہ محسود کا جانشین حکیم اللہ محسود ہلاک ہو چکا ہے،امریکی حکام
واشنگٹن:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک طالبان کا نیا سربراہ اور بیت اللہ محسود کا جانشین حکیم اللہ محسود ہلاک ہو چکا ہے۔واشنگٹن میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود مخالف گروپوں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی کے نتیجے میں ہفتوں پہلے مارا گیا ہے تاہم اس کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ایک امریکی دفاعی عہدے دار کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت بالکل واضع ہے،جبکہ امریکی انسداد دہشت گردی کے حکام نے کہا ہے کہ اس کی ہلاکت کا واضع امکان ہے ۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں ان اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہیں جس کے بعد اس کی تصدیق کی جائے گی۔امریکی حکام کے مطابق محسود قبائل میں کئی گروپ ہیں جن کے درمیان بیت اللہ محسود کی جانشینی اور تحریک طالبان کی قیادت سنبھالنے پر کشیدگی جاری تھی اور اسی جھگڑے میں مخالفین میں شدید لڑائی کے دوران حکیم اللہ محسود مارا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں پانچ اگست کو امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ بیت اللہ محسود ہلاک ہو گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 12540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش