0
Tuesday 27 Dec 2011 02:50

ہماری جدوجہد کا پہلا مقصد ملک کو امریکی جارحیت سے نجات دلانا ہے، مولانا سمیع الحق

ہماری جدوجہد کا پہلا مقصد ملک کو امریکی جارحیت سے نجات دلانا ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا پہلا مقصد ملک کو نیٹو اور امریکی افواج کی جارحیت اور ڈرون حملوں سے نجات، نیٹو سپلائی کی مستقل بندش اور امریکی تسلط سے آزادی ہے، ملک میں انتخابات اور اس کے بعد نظام میں تبدیلی مشترکہ جدوجہد ہی سے ممکن ہے، مردان میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے ملک کو استعماری اور سامراجی طاقتوں سے آزادی دلانا ضروری ہے، مولانا سمیع الحق نے عمران خان کو دفاع پاکستان کونسل میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ہمارا ساتھ دیکر امریکی تسلط سے ملک کی آزادی کے بعد آپ کے فلاحی اور شفاف پروگرام میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پندرہ جنوری کو لیاقت باغ میں ہونے والی دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام کانفرنس لاہور کے مینار پاکستان کے جلسہ سے زیادہ کامیاب ہوگی، انہوں نے عوام سے اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی، قبل ازیں انہوں نے معروف بزرگ مولانا سالم خان عرف کابل استاد کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی، انہوں نے مرحوم کی دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دعائے مغفرت کی، اس موقع پر مرحوم کے جانشین مولانا محمدوسیم نے اپنے بھائیوں اور ہزاروں مریدین اور شاگردوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 125435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش