0
Tuesday 27 Dec 2011 20:01

امریکا نے ملا عمر کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکال دیا

امریکا نے ملا عمر کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکال دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے طالبان کے امیر ملا عمر کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملا عمر کی اطلاع دینے پر امریکا نے ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا لیکن اب ان کا نام مطلوب افراد کی فہرست سے نکال کر اپنی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر زور کی وجہ سے ملا عمر کا نام نکالا ہے۔ ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری اور تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا نام شامل ہے۔ یاد رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور امریکہ نے پاکستان کو سائیڈ لائن کر کے براہ راست طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
 
اس سے قبل امریکہ کے ساتھ دھوکہ ہو چکا ہے کہ جو شخص طالبان لیڈر بن کر امریکہ سے مذاکرات کر رہا تھا وہ اصلی لیڈر نہیں تھا بلکہ کسی نے امریکہ کو بیوقوف بنایا تھا۔ اس اقدام سے امریکہ کی دنیا بھر میں شدید سبکی ہوئی تھی اور کئی مبصرین نے اسے امریکی خفیہ اداروں کی زبردست ناکامی قرار دیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے پوری دنیا پر نظر رکھنے اور ہر جگہ ہر حملہ کرنے کا دعویدار امریکہ اب چوڑیاں پہن لے کہ اسے ایک عام سے شخص نے بیوقوف بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کا سارا رعب ودبدبہ مصنوعی اور کھوکھلا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 125588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش