QR CodeQR Code

ایران کو دی جانے والی دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن پتھر پر لکیر نہیں،امریکا

3 Oct 2009 12:57

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری تنصیبات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے دی جانے والی دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن پتھر پر لکھی تحریر نہیں ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان آئن کیلے نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا نہیں سمجھتا کہ یہ ایک سخت ڈیڈ لائن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ


واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری تنصیبات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے دی جانے والی دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن پتھر پر لکھی تحریر نہیں ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان آئن کیلے نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا نہیں سمجھتا کہ یہ ایک سخت ڈیڈ لائن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا واضع کر چکا ہے کہ یہ فوری ضرورت ہے تاہم یہ اچانک ختم ہونے والی ڈیڈ لائن بھی نہیں ہے اور ایران کو اپنی ذمے داریوں کا خود احساس کرنا ہو گا۔ترجمان نے کہا کہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل اور فوری تعاون پر اتفاق کر چکا ہے۔اب اسے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آزادانہ طور پر دو ہفتوں کے اندر ہر صورت میں اپنے ایٹمی پلانٹ تک رسائی دینی ہو گی۔امریکا توقع کرتا ہے کہ ایران اس پر عملدرآمد کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 12570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12570/ایران-کو-دی-جانے-والی-دو-ہفتوں-کی-ڈیڈ-لائن-پتھر-پر-لکیر-نہیں-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org