QR CodeQR Code

ٹی آئی پاکستان نے 2011ء کا سروے جاری کر دیا، لینڈ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کرپٹ ترین محکمے

28 Dec 2011 23:30

اسلام ٹائمز:سروے کے مطابق کرپشن رینکس میں سب سے زیادہ خطرناک اضافہ انکم ٹیکس، کسٹمز اور ٹینڈرنگ و کنٹریکٹنگ میں دیکھنے میں آیا ہے جو بالترتیب تیسرے، ساتویں اور چھٹے بمبر پر آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے نیشنل کرپشن سروے 2011ء کے مطابق لینڈ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کرپٹ ترین محکمے ہیں، جبکہ شعبہ تعلیم اور ملٹری جسے پہلی مرتبہ سروے کا حصہ بنایا گیا ہے، پاکستان کے کم ترین کرپٹ محکمے ہیں۔ کرپشن رینکس میں سب سے زیادہ خطرناک اضافہ انکم ٹیکس، کسٹمز اور ٹینڈرنگ و کنٹریکٹنگ میں دیکھنے میں آیا ہے، جو بالترتیب تیسرے، ساتویں اور چھٹے نمبر پر آئے ہیں، یاد رہے کہ گذشتہ سال کے سروے میں یہ محکمے بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر تھے۔ عدلیہ بھی حالیہ سروے کے مطابق چھٹے سے گر کر چوتھا کرپٹ ادارہ بن گئی ہے۔ ٹی آئی پاکستان کے سربراہ سہیل مظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاکستان میں کرپشن اپنی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل، این آئی سی ایل، رینٹل پاور پلانٹس، حج اسکینڈل، کے ای ایس سی، پی آئی اے، ریلویز اور واپڈا میں کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کی جانب سے کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے احتساب کی کمی واضح نظر آتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 125830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/125830/ٹی-آئی-پاکستان-نے-2011ء-کا-سروے-جاری-کر-دیا-لینڈ-ایڈمنسٹریشن-اور-پولیس-کرپٹ-ترین-محکمے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org