QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری، 7 ہلاک

28 Dec 2011 23:57

اسلام ٹائمز:آپریشن کے باعث 3 شدت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ 2 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، جوگیزئی، علی شیرزئی اور سوزئی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی رات گئے تک جاری رہی۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کے باعث 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے جوگیزئی، علی شیرزئی اور سوزئی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی رات گئے تک جاری رہی، جس میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، گولہ باری کے دوران شدت پسندوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے، واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 125894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/125894/کرم-ایجنسی-فورسز-کی-دہشتگردوں-کے-ٹھکانوں-پر-گولہ-باری-7-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org