0
Thursday 29 Dec 2011 00:31

پاکستان نے نیٹو حملے سے متعلق پینٹاگون کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے نیٹو حملے سے متعلق پینٹاگون کی رپورٹ مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سلالہ چیک پوسٹ پر پینٹاگون کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل سٹیفن کلارک کے ہوتے ہوئے نیٹو حملوں کی تحقیقات شفاف نہیں ہو سکتیں کیونکہ وہ خود ہی حملہ کرنے والوں کی کمانڈ میں شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام نے پینٹاگون کی نیٹو حملوں سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو حملوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل سٹیفن کلارک کا سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والی سٹرائیک ٹیم سے تعلق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تحقیقات کے لئے ایک غیر جانبدار اور مناسب شخص نہیں ہیں۔ جنرل کلارک جولائی 2011ء سے فلوریڈا کے ہلبرٹ فیلڈ میں ایئر فورس سپشل آپریشنز کمانڈ ہیڈ کواٹرز کے ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے قبل وہ ستائسویں سپشل آپریشنز ونگ کی کمانڈ کر چکے ہیں جو دنیا بھر میں سپشل آپریشنز فورسز کے ذریعے امریکی فضائیہ کے مشنز تشکیل دیتی ہے۔ اسی ونگ کے پاس سپکٹر گن شپ طیارے بھی ہیں جنہوں نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ سپشل آپریشنز فورسز اور افغان ساتھیوں کے کہنے پر کیے گئے، جن میں اے سی ون تھرٹی ایچ سپیکٹر گن شب طیارے استعمال کیے گئے جو سولھویں سپشل سکوارڈن کا حصہ ہیں اور جنرل کلارک اس سکوارڈن کے چیف پائلٹ بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 125900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش