0
Friday 30 Dec 2011 12:51

ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کو عمران خان کی شکل میں ملی ہے، شاہ محمود

ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کو عمران خان کی شکل میں ملی ہے، شاہ محمود

 اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کی اتنی جلدی نہیں جتنی حکمرانوں کو بھاگنے کی ہے، تحریک انصاف نے نوجوان طبقے کو اپنا ہر اول دستہ بنا کر حکمرانوں کے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور اب اُنہیں کڑے احتساب کے خوف سے نیند نہیں آتی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو ایک اہل قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کو عمران خان کی شکل میں ملی ہے، تبدیلی کی جو لہر آج ملک میں نظر آرہی ہے اس کو دیکھنے کے بعدنہ صرف اس ملک کے عوام بلکہ دنیا بھر کے لوگ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ پاکستان ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی جانب رواں دواں ہے۔ 

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے صرف اس ملک کے نوجوانوں کی سوچ تبدیل کی ہے اور آج اس سوچ نے ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم رول ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا ہر محب وطن سیاستدان خود کو عمران خان کی سوچ میں ڈھالنے پر مجبور ہو چکا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں، جبکہ ذہنی طور پر وہ تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں، اُنہوں نے کہا مخدوم جاوید ہاشمی اور سکندر بوسن کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملی ہے اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار انقلاب آیا ہے، برسر اقتدار جماعت کے لوگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے کر کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، جلسے سے سید جاوید حیدر گردیزی، مجیب احمد خان، عامر انور قریشی، ملک شوکت بوسن، خالد جاوید وڑائچ، میاں سلیم کملانہ، میاں اظہر کملانہ، اعجاز جنجوعہ اور سیلم بخاری نے خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 126168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش