QR CodeQR Code

ایم کیو ایم جنوبی پنجاب سے تھانہ اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کرے گی، اراکین رابطہ کمیٹی

30 Dec 2011 12:39

اسلام ٹا ئمز:متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ممبران نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ ہے کہ عوامی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آج تک جنوبی پنجاب کے عوام کو اُن کے حقوق سے محروم رکھا گیا، ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرے گی، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ممبران سیف یار خان، افتخار اکبر رندھاوا، ادریس جامی اور رائے خالد محمود نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رابطہ کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ ملتان میں ہونے والے دفاع پاکستان جلسے کو کامیاب بنا کر عوام نے باقاعدہ ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، ایم کیو ایم بھی اپنے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اُن کا حق دلائے گی۔
 
اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب سے تھانہ اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کرے گی، پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ ہے کہ عوامی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے، ایم کیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مختص کیے گئے جنوبی پنجاب کے لیے فنڈز آٹے میں نمک کے برابر ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب میں یونیورسٹیاں، میڈیکل کالجز اور ہسپتال بنا ئے گی تاکہ کئی دہائیوں سے پسی عوام کو ریلیف مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 126181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/126181/ایم-کیو-جنوبی-پنجاب-سے-تھانہ-اور-پٹواری-کلچر-کا-خاتمہ-کرے-گی-اراکین-رابطہ-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org