0
Saturday 31 Dec 2011 02:30

پشاور، گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

پشاور، گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جناح پارک سے سورے پُل تک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ ایڈووکیٹ، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ کر رہے تھے، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے، سورے پُل پہنچنے پر ریلی ایک احتجاجی جلسے میں بدل گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے پرسوموٹو ایکشن لیا جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی از خود عدالت کا دروازہ کھٹکٹائی گی، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تاجر برادری کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور اگر گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو پھر تاجر برادری کے ساتھ مل کر ہڑتال کی کال دینگے۔

خبر کا کوڈ : 126376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش