0
Saturday 31 Dec 2011 19:44

قومی امن کونسل کے زیر اہتمام ملتان میں امن ریلی

قومی امن کونسل کے زیر اہتمام ملتان میں امن ریلی

اسلام ٹائمز۔ قومی امن کونسل بین المذاہب کے زیر اہتمام ڈیرہ اڈہ ملتان سے چوک نواں شہر تک امن ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار تھے، ریلی کی قیادت قومی امن کونسل بین المذاہب ملتان ڈویژن کے چیئرمین محمد نواز بابر نے کی، امن ریلی میں تمام مذاہب مسلمان، ہندو، سکھ، عیسائی اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قومی امن کونسل بین المذاہب ملتان ڈویژن کے چیئرمین محمد نواز بابر نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور ہم نے ہی اس ملک سے فرقہ واریت کو ختم کرنا ہے، اس ریلی کا مقصد تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے، اُنہوں نے کہا ہم وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری اس کونسل کی طرف توجہ دی جائے کیونکہ ہم لوگ پورے پاکستان میں امن کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ہم لوگ امن پسند ہیں اور دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پادری نعیم اور پنڈت راج کپور نے کہا کہ آج ہم سب لوگ ملک عزیز کی سالمیت اور حفاظت کے لیے دعا گو ہیں، ریلی سے رائو خالد، عابد حسین پہوڑ، ساجد حسین، محمد ندیم شیخ، ملک ساجد، شوکت پہوڑ، رانا کامران، ملک اللہ رکھا اور دیگر نے خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 126439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش