QR CodeQR Code

دشمن جانے پہنچانے ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شفیق مینگل

31 Dec 2011 19:53

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قبائلی رہنماء نے کہا کہ دشمن جانے پہچانے ہیں جو لسانیت اور عصیبت کے پیروکار ہیں، دھماکے میں نہتے اور بےگناہ لوگوں کو شہید کیا گیا جوکہ بزدلانہ فعل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل کے صاحبزادے، قبائلی رہنماء میر شفیق الرحمان مینگل نے اپنی رہائشگاہ پر ہونے والے حملے کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرزمین چھوڑ کر لندن یا دبئی بھاگنے والوں میں سے نہیں‌ ڈٹ کر مقابلہ کریں ‌گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن جانے پہچانے ہیں جو لسانیت اور عصیبت کے پیروکار ہیں، الحمداللہ میں ایک سچا مسلمان ہوں اپنے وطن سے مجھے محبت ہے شہادت ہمارے لئے سعادت ہے اس حملے میں ہمارے نہتے معصوم اور بےگناہ لوگ شہید ہوئے ہیں جن کی شہادت پر ہمیں فخر ہے۔ مگر ہم اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں‌ ہونگے اور نہ ہی دبئی اور لندن میں جا کر بیٹھ جائے گے ہمارا جینا مرنا اس سرزمین کے ساتھ ہے، انہوں‌ نے کہا کہ میں قبائلی ضرور ہوں مگر ظالم سردار اور نوابوں میں‌ سے نہیں‌ ہوں اپنے لوگوں کی رہنمائی کرتا ہوں‌ اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ میرے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ شمعیں لوگ روشن کرتے رہیں گے اور یہ سفر جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 126578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/126578/دشمن-جانے-پہنچانے-ہیں-ڈٹ-کر-مقابلہ-کریں-گے-شفیق-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org