0
Sunday 1 Jan 2012 11:22

نام نہاد انقلابی رہنما قذافی کی بیٹی کی اسرائیل حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست

نام نہاد انقلابی رہنما قذافی کی بیٹی کی اسرائیل حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور، نام نہاد انقلابی رہنما قذافی کی اسرائیل دوستی کا بھانڈہ پھوٹ گیا، عائشہ قذافی نے اسرائیل میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی ہے۔ عائشہ قذافی اس وقت الجزائر میں ہیں، عائشہ قذافی کے حوالے سے ایک بین القوامی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے اعلٰی حکام سے اسرائیل میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے، کیونکہ عائشہ کو ڈر ہے کہ الجزائر کی حکومت انہیں نئی لیبیائی حکومت کے حوالے کر دیے  گی، جہاں ان کا ٹرائل کیا جائے گا، اس لیے اسرائیل ان کے لیے محفوظ ترین ملک ہے۔

دیگر ذرائع کےمطابق لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی نے اسرائیلی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔ ایک عربی ویب سائٹ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عائشہ قذافی نے تل ابیب کے اعلٰی سیاسی عہدیداروں سے انہیں اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ عائشہ قذافی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الجزائر کی حکومت انہیں کسی بھی وقت نئی لیبیائی حکومت کے سپرد کر سکتی ہے جہاں ان کا عدالتی ٹرائل کیا جائے گا۔ اسرائیلی سیٹلائٹ چینل کے مطابق عائشہ قذافی نے اسرائیل سے سیاسی پناہ طلب کرنے کے لیے سابق امریکی اٹارنی نک کافمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ عائشہ قذافی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اسرائیل کو اپنے لیے سب سے محفوظ ملک سمجھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 126624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش