0
Saturday 31 Dec 2011 23:38

نوشہرہ،تعلیم دشمنوں نے ایک اور سرکاری سکول کو دھماکوں سے اڑا دیا

نوشہرہ،تعلیم دشمنوں نے ایک اور سرکاری سکول کو دھماکوں سے اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں نے ایک اور سرکاری سکول کو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں سے اڑا دیا، جس کے بعد پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایلیٹ فورس نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 8 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، تھانہ نوشہرہ کلاں کے دور دراز علاقے زیارت کاکا صاحب شہاب خیل میں شدت پسندوں نے صبح 2 مختلف ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں سے گورنمنٹ پرائمری سکول شہاب خیل زیارت کاکا صاحب کو اڑا دیا، یکے بعد دیگرے دو انتہائی زوردار دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا، دھماکوں سے سکول کی عمارت تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی، پولیس واقعہ کے چار گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس، ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیارت کاکا صاحب، نظام پور سرحد اور بدرستی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا، ابتدائی طور پر 8 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں کی مدعیت میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 126634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش