0
Monday 2 Jan 2012 00:52

حکومتی عملداری تسلیم کرنے والوں کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، میاں افتخار حسین

حکومتی عملداری تسلیم کرنے والوں کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کی عملداری تسلیم کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آج بھی تیار ہیں، پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار امن کا قیام افغانستان کے حالات معمول پر آنے سے مشروط ہے، تاہم افغانستان، امریکہ اور پاکستان کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، میاں افتخار کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی قبائلیوں کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتی ہے، اس لئے پختون ولی کے تحت ان کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جرگہ سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 126869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش