0
Monday 5 Oct 2009 13:24

جسونت سنگھ لوک سبھا میں نئی اپوزیشن پارٹی کی قیادت کریں گے

جسونت سنگھ لوک سبھا میں نئی اپوزیشن پارٹی کی قیادت کریں گے
نئی دہلی:قائد اعظم محمد علی جناح کو عظیم رہنما قرار دینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی سے نکالے گئے جسونت سنگھ لوک سبھا میں اپنی الگ اپوزیشن پارٹی کی قیادت کرینگے۔ لوک مورچہ کے نام سے بننے والی پارٹی میں اہم ارکان پارلیمنٹ نے شمولیت کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ لوک سبھا میں بی جے پی یا کانگریس کے بینچوں پر بیٹھنے کے بجائے اپنی علیحدہ پارٹی لوک مورچہ کی قیادت کریں گے۔ جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے سابق اسپیکر اِندر سنگھ نمدھاری کو پارٹی کو نائب سربراہ اور سابق وزیر دِگ وِجے سنگھ کو پارٹی کنوینر مقر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد آزاد اراکین پارلیمنٹ نے لوک مورچہ قیادت سے رابطے کر لیے ہیں جبکہ لوک مورچہ کو ایم جے اکبر اور بربھاش جوشی جیسے بااثر صحافیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ پارٹی کنوینر دگ وجے سنگھ کے مطابق لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار سے جلد ملاقات کر کے درخواست کی جائے گی کہ لوک مورچہ کو ایوان میں علیحدہ پارٹی تسلیم کیا جائے۔لوک مورچہ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایوان میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی۔
خبر کا کوڈ : 12690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش