0
Monday 2 Jan 2012 23:44

گیس بحران کیخلاف ہڑتالیں اور مظاہرے جاری، ن لیگ اور ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

گیس بحران کیخلاف ہڑتالیں اور مظاہرے جاری، ن لیگ اور ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

اسلام ٹائمز۔ نئے سال کے پہلے اجلاس کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔ ملک میں جاری گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں بھی اس وقت ایک زبردست احتجاج دیکھنے میں آیا جب مسلم لیگ ن اور بعد ازاں ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن کی جماعت مسلم لیگ ن کے ارکان نے ملک میں جاری گیس اور بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کروایا۔ نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آج پوری قوم گیس کے معاملے پر اس ایوان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوان ڈیبٹنگ کلب بن چکا ہے۔ انہوں نے حکومت کو کہا کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں اس ایوان سے گھسیٹ کر باہر نکالیں۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت وقت عوام کے ساتھ انصاف کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ اس ایوان میں بارہا گیس اور بجلی کی بندش پر اجتجاج کیا گیا لیکن مداوا نہ ہو سکا۔ اس لئے آج ایک دفعہ پھر ہم اس ایوان سے واک آئوٹ کرتے ہیں۔ اس کے ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں جاری ہڑتالوں ہر احتجاجاً اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک کیا۔

خبر کا کوڈ : 127065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش