QR CodeQR Code

نیٹو کنٹینرز کی آڑ میں طورخم بارڈر پر افغانستان کے تاجروں کے درجنوں کنٹنیرز روک لئے گئے

3 Jan 2012 00:56

اسلام ٹائمز:تاجروں کے مطابق وہ تمام تر کاغذی کارروائی کے بعد پشاور اور راولپنڈی کی مارکیٹوں سے اشیائے خوردونوش خرید کر کئی دہائیوں سے افغانستان لے جاتے رہے ہیں، لیکن اب طورخم بارڈر پر موجود سرکاری اہلکار اور ایف سی حکام بھاری رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے ایف سی حکام کے اس اقدام کو رشوت اور مزید کمیشن لینے سے تعبیر کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ انسانی اقدار کی توہین قرار دیا ہے۔ تاجروں کے مطابق تمام تر کاغذی کارروائی کے بعد پشاور اور راولپنڈی کی مارکیٹوں سے اشیائے خوردونوش خرید کر کئی دہائیوں سے افغانستان لے جاتے رہے ہیں، لیکن اب طور خم بارڈر پر موجود سرکاری اہلکار اور ایف سی حکام بھاری رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایف سی حکام پیسے اور رشوت لے کر نیٹو کے کنٹینرز کو بھی رات کی تاریکی میں جانے دیتے ہیں، لیکن افغان عوام کے لئے اشیائے خوردونوش لے جانے والے افغان تاجر اتنی بھاری رشوت نہیں دے سکتے، جس کی وجہ سے لوگ مسائل کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 127107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127107/نیٹو-کنٹینرز-کی-آڑ-میں-طورخم-بارڈر-پر-افغانستان-کے-تاجروں-درجنوں-کنٹنیرز-روک-لئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org