QR CodeQR Code

پشاور، رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج، 6 مریض بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث انتقال کر گئے

3 Jan 2012 00:29

اسلام ٹائمز:رکشہ ڈرائیور یونین کی جانب سے جی ٹی روڈ کو صبح 8 بجے سے دن ساڑھے 12 بجے تک بند رکھا گیا، جس کی وجہ سے چارسدہ، نوشہرہ، مردان، دیر سمیت دیگر اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رکشہ ڈرائیورز یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کے دوران جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کے باعث دوسرے اضلاع سے پشاور کے ہسپتالوں کو منتقل کئے جانے والے 6 مریض بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہو گئے، رکشہ ڈرائیور یونین کی جانب سے جی ٹی روڈ کو صبح 8 بجے سے دن ساڑھے 12 بجے تک بند رکھا گیا، جس کی وجہ سے چارسدہ، نوشہرہ، مردان، دیر سمیت دیگر اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی، نور گل ولد حسن گل، امیر ولد ایوب سکنہ کوہستان، زوجہ محمد لطیف سکنہ نوشہرہ، شیر زادہ ولد محمد ارشد سکنہ چارسدہ وغیرہ جنہیں نازک حالت میں پشاور کے ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایس سی منتقل کرنا تھا سڑکوں کی بندش کے باعث فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ گئے، اور رنگ روڈ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ سے انہیں واپس اپنے علاقوں کو منتقل کیا گیا، ان کے ساتھ آنے والے لواحقین نے رکشہ ڈرائیور یونین کے خلاف مقدمات درج کرنے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 127162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127162/پشاور-رکشہ-ڈرائیورز-کا-احتجاج-6-مریض-بروقت-ہسپتال-نہ-پہنچنے-کے-باعث-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org