0
Tuesday 3 Jan 2012 00:56

گیس کی بندش، ملتان اور فیصل آباد میں رکشہ اور ویگن ڈرائیورز سڑکوں پر

گیس کی بندش، ملتان اور فیصل آباد میں رکشہ اور ویگن ڈرائیورز سڑکوں پر
اسلام ٹائمز۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے اور کمرشل گاڑیوں کے لیے سی این جی کی پابندی کے خلاف فیصل آباد اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ پنجاب میں نئے سال کا آغاز احتجاجی مظاہروں سے ہو رہا ہے، کہیں ڈھول بجاکر اور کہیں ڈنڈے اٹھا کر احتجاج کر نے والے فیصل آباد کے شہری ہیں، جی ٹی ایس چوک پر سی این جی اسٹیشن مالکان اکھٹے ہوئے تو ملازمین بھی آگئے، اور پھر ویگن ایسوسی ایشن اور رکشہ ڈرائیور بھی ان کے ساتھ ہولیے سب کا ایک ہی نعرہ تھا گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے گیس کی بندش نامنطور، نامنطور۔ 

یہی صدائیں گونج رہی تھیں ملتان کے وہاڑی چوک پر جہاں گیس کی قیمتوں میں اضافے اور کمرشل گاڑیوں میں سی این جی کی پابندی پر ویگن اونر ایسوسی ایشن نے چاروں طرف گاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا، بہاول پور میں رکشہ ڈرائیوروں نے چوک سرائیکی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ رحیم یارخان میں چوک بہادر نیشنل ہائی وے پر سی این جی اسٹیشن مالکان نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا۔
خبر کا کوڈ : 127165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش