QR CodeQR Code

نیو یارک، امام الخوئی فاؤنڈیشن سمیت چار مقامات پر پٹرول بم حملے

3 Jan 2012 01:15

اسلام ٹائمز:پاکستانی اسکالر خانم طیبہ بخاری امام الخوئی فاؤنڈیشن میں موجود تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ محرم الحرام کے حوالے سے مجالس پڑھنے آئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیور یارک میں ایک مسجد سمیت چار مقامات پر پٹرول بم حملے کئے گئے ہیں۔ حملے کے وقت امام الخوئی فاؤنڈیشن میں 80 افراد موجود تھے۔ حملے کے وقت پاکستانی اسکالر خانم طیبہ بخاری امام الخوئی فاؤنڈیشن میں موجود تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے مجالس پڑھنے آئی تھی۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر لوگوں کی آمدو رفت کو بند کر دیا۔ پولیس نے کچھ ہی دیر میں صورتحال پر قابو پا لیا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 127168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127168/نیو-یارک-امام-الخوئی-فاؤنڈیشن-سمیت-چار-مقامات-پر-پٹرول-بم-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org