0
Tuesday 3 Jan 2012 11:37

عراق میں امریکی مداخلت کے بعد سے 1 لاکھ 62 ہزار افراد ہلاک ہوئے

عراق میں امریکی مداخلت کے بعد سے 1 لاکھ 62 ہزار افراد ہلاک ہوئے
اسلام ٹائمز۔ برطانوی این جی او کا کہنا ہے کہ 2003ء میں عراق میں امریکی مداخلت کے آغاز سے گذشتہ سال امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد تک عراق میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار افراد جن میں80 فیصد تعداد عام شہریوں کی ہے ہلاک ہوئے ہیں۔ "عراق باڈی کاؤنٹ" آئی بی سی، نامی این جی او نے انتباہ کیا کہ یہ اعداد و شمار عراقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار سے واضح طور پر برخلاف ہیں۔ غیر سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ 9 سالہ عراقی تنازع میں تقریباً ایک لاکھ باسٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے جن میں 80 فیصد افراد عام شہری تھے جبکہ بقیہ لوگوں میں امریکی فوجی، عراقی سیکورٹی فورسز اور مزاحمت کار شامل ہیں۔ شہریوں کے بعد جو گروپ سب سے زیادہ متاثر ہوا وہ عراقی پولیس کا ہے جسکے نو ہزار انیس اہلکار، جبکہ چار ہزار چار سو چوراسی امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 127213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش