QR CodeQR Code

سائبر ویپن تیار کر لیا، جاپان

3 Jan 2012 12:25

اسلام ٹائمز:رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دنیا بھر میں جاپان کے نو سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے کمپیوٹرز پر سائبر حملے ہوئے ہیں اور ان سے حساس معلومات چرانے کی کوشش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جاپان نے حساس حکومتی اداروں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر پے در پے ہونے والے سائبر حملوں سے نمٹنے کیلئے جدید ترین سائبر دفاعی نظام تیار کرلیا۔ بہت جلد اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔ جسے سائبر ویپن کا نام دیا گیا ہے۔ جو جاپانی نیٹ ورکس پر ہونے والے کسی بھی سائبر حملے کو روکنے اور اس کے لانچنگ مقام کا بھی پتہ چلا سکے گا، اس نظام کی تیاری میں 180 ملین ین کی لاگت آئی اور تین سال کا عرصہ لگا ہے، جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین کی جانب سے سائبر ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے مبینہ استعمال کے بعد جاپان نے بھی سائبر ویپن نامی سائبر دفاعی نظام تیار کرلیا ہے۔ سائبر دفاعی نظام کی ضرورت گزشتہ کچھ عرصے میں جاپان کے ارکان پارلیمنٹ، دفاعی اداروں اور اہم صنعتی اداروں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہونے والے سائبر حملوں کے بعد پیش آئی ہے، رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دنیا بھر میں جاپان کے نو سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے کمپیوٹرز پر بھی سائبر حملے ہوئے ہیں اور ان سے حساس معلومات چرانے کی کوشش کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 127220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127220/سائبر-ویپن-تیار-کر-لیا-جاپان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org