0
Tuesday 3 Jan 2012 19:09

ہزارہ صوبے کے معاملے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی

ہزارہ صوبے کے معاملے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی

اسلام ٹائمز۔ ہزارہ صوبے کے معاملے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی ایوان کی کاروائی معطل کر دی گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ممبران بضد تھے کہ ایوان میں ہزارہ اور سرائیکی صوبے کی قرارداد پر بحث کو موقع دیا جائے۔ اس موقع پر ایوان اس وقت مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب مسلم لیگ ق کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے نئے صوبوں خصوصا ہزارہ صوبے کے قیام کے حق میں بات کی جس پر وزیر ریلوے غلام احمد بلور سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر ممبران نے اس کی شدید مخالفت کی۔ خطہ ہزارہ سے ممبر قومی اسمبلی لئیق احمد کا کہنا تھا کہ ہم ہزارہ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور وہ مسلسل ایوان میں شور شرابہ برپا کرتے رہے جس کا ایم کیو ایم کے ممبران نے بھرپور ساتھ دیا۔ حالات کشیدہ ہونے پر ایوان کی کاروائی معطل کرنی پڑی۔ واضح رہے کہ گیس بحران پر مسلم لیگ ن پہلے ہی اجلاس سے واک آئوٹ کر چکی تھی۔

خبر کا کوڈ : 127221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش