QR CodeQR Code

پشاور، ارباب روڈ پر بم دھماکہ،2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

3 Jan 2012 15:35

اسلام ٹائمز:ایس ایس پی آپریشن طاہر ایوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، 4 سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، زخمی ہونے والے 20 افراد میں 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے ارباب روڈ پر بم دھماکہ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں، دھماکہ اعظم ٹاور کی بیسمنٹ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا، دھماکہ سے ریسٹورینٹ کا تہہ خانہ اور نجی بنک کی عمارت سمیت 10 سے زائد دکانیں تباہ ہو گئیں، زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دھماکہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی آپریشن طاہر ایوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، ان کا کہنا تھا کہ 4 سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، زخمی ہونے والے 20 افراد میں 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ دو یا تین دن پہلے دہشت گردوں کے لیڈر کو گرفتار کیا تھا یہ دھماکا اس کی گرفتاری کا ردعمل ہو سکتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صرف اپنے مفادات کے لئے کارروائیاں کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 127306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127306/پشاور-ارباب-روڈ-پر-بم-دھماکہ-2-افراد-جاں-بحق-20-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org